|
وےجی لےنس کمشنروں کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے اعلیٰ سطحی سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ اگلے چند دنوں مےں |
|
سرینگر/13مئی/کے این ایس / اولےن چےف وےجی لےنس کمشنر اور 2کمشنروں کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے اعلیٰ سطحی سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ اگلے چند روز کے اندر وزےرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت مےں منعقد ہورہی ہے جس مےں اپوزےشن لےڈر محبوبہ مفتی بھی شرکت کر رہی ہےں۔ ڈی جی پی کلدےپ کھڈا کو چےف وےجی لےنس کمشنر کا مضبوط امےدوار مانا جاتا ہے تاہم حکومتی ذرائع کے بقول ابھی سی ڈبلےو سی اور 2کمشنروں کے ناموں کو حتمی شکل دےنا باقی ہے ۔ کشمےر نےوز سروس کے مطابق طوےل مدت سے التواءمےں پڑے چےف وےجی لےنس کمشنر کی تقرری کے انتخاب کا معاملہ مستقبل قرےب مےں حل ہونے کا امکان ہے کےونکہ رےاستی سرکار نے مذکورہ کمشنر کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے متعلقہ کمےٹی کی مےٹنگ طلب کرنے کی تےارےاں مکمل کر لی ہےں جبکہ ممکنہ امےدواروں کی لسٹ تمام ممبران کمےٹی کو فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزےر اعلیٰ کی سربراہی مےں قائم مذکورہ سلےکشن کمےٹی مےں اپوزےشن لےڈر محبوبہ مفتی بھی شامل ہےں جبکہ دےگر ممبران مےں نائب وزےر اعلیٰ تارا چند اور قانون و پارلےمانی امورکے وزےر علی محمد ساگر بھی ہےں۔ حکومتی ذرائع نے مذکورہ س سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ بہت جلد طلب کئے جانے کی تصدےق کرتے ہوئے کے اےن اےس کو بتاےا کہ اولےن چےف وےجی لےنس کمشنر کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے اتفاق رائے پےدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتاےا کہ ممکنہ طور ےہ مےٹنگ اگلے چند روز کے اندر وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت مےں منعقد ہوگی اور اس مےں محبوبہ مفتی کے علاوہ تارا چند اور علی محمد ساگر بھی شرکت کرےنگے۔ حکومتی ذرائع نے بتاےا کہ رےاستی پولےس کے سربراہ مسٹرکلدےپ کھڈا کو رےاست کا پہلا چےف وےجی لےنس کمشنر بنانے پر غور کےا جارہا ہے تاہم ابھی اس بارے مےں حتمی فےصلہ لےنا باقی ہے ۔ انہوں نے بتاےاکہ کئی نام اس اہم عہدے کےلئے حکومت کے زےر غور ہےں ۔اےک سےنئر وزےر نے مزےد بتاےا کہ ابھی کسی اےک نام کے بارے مےں بتانا قبل از وقت ہے کےونکہ سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ مےں کسی اےک نام کو منظوری دےنا باقی ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ اپوزےشن لےڈر محبوبہ مفتی کو اعتماد مےں لےکر اس معاملے پر مکمل اتفاق رائے پےداکےا جائےگا تاکہ صحےح امےدوار کا انتخاب عمل مےں لاےا جاسکے۔ چےف وےجی لےنس کمشنر کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے حکومت کی طرف سے قائم کردہ خصوصی سلےکشن کمےٹی کے اےک سےنئر ممبر اور قانون و پارلےمانی امور کے رےاستی وزےر علی
محمد ساگر نے اس بارے مےں کے اےن اےس کو بتاےا کہ مذکورہ کمےٹی کی مےٹنگ اگلے چند روز کے اندر طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ ممکنہ طور رےاست کے اولےن چےف وےجی لےنس کمشنر کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ رواں ہفتے کے دوران ہی ہوگی۔ کے اےن اےس کے مطابق رےاستی وےجی لےنس کمےشن (ترمےم) اےکٹ 2011کے تحت چےف وےجی لےنس کمشنر اور 2کمشنروں کی تقرری سلےکشن کمےٹی کی سفارش پر رےاستی گورنر عمل مےں لائےں گے ۔ جبکہ اس سے پہلے اس اےکٹ کی رو سے سی ڈبلےو سی کا انتخاب عمل مےں لانا رےاستی سرکار کے حد اختےار مےں تھا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ اےکٹ کے مطابق چےف وےجی لےنس کمشنر اور دےگر 2کمشنروں کا انتخاب عمل مےں لاتے وقت ہر عہدے کےلئے 3ممکنہ امےدواروں کو لسٹ ےا پےنل مےں رکھنا لازمی ہے جس کے بعد رےاستی کابےنہ ان مےں سے اےک اےک نام کو منظوری دے گی ۔ کے اےن اےس کے مطابق رےاست جموں وکشمےر مےں گذشتہ برس تب رےاستی وےجی لےنس کمےشن اےکٹ لاگو ہے جب رےاستی اسمبلی مےں اس حوالے سے اےک بل کو منظوری دی گئی۔ تاہم اس اےکٹ کے تحت چےف وےجی لےنس کمشنر اور دےگر 2کمشنروں کا آئی اے اےس ہونا لازمی قرار پاےا تھا تاہم بعد ازاں اس مےں ترمےم کرکے آئی پی اےس افسروں کو بھی اس عہدے کے لئے اہل قرار دےا گےا ۔ اس دوران کے اےن اےس کو معلوم ہوا کہ رےاست مےں اولےن چےف وےجی لےنس کمشنر اور 2کمشنروں کی تقرری عمل مےں لانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر امسال ماہ فروری مےں ہی تبادلہ خےال شروع کےا گےا جس کے تحت جنرل اےڈمنسٹرےشن ڈےپارٹمنٹ مےں اہل اور خواہشمند امےدواورں سے ان اہم عہدوں کےلئے درخواستےں طلب کی ۔ کے اےن اےس کے مطابق چےف وےجی لےنس کمشنر اور 2کمشنروں کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے رےاستی سرکار اپوزےشن لےڈر محبوبہ مفتی کو بھی اعتماد مےں لےنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے اب تک ےہ معاملہ اٹکا ہوا ہے۔ اس دوران ذرائع نے بتاےا کہ سی ڈبلےو سی اور 2کمشنروں کا انتخاب عمل مےں لانے کےلئے سلےکشن کمےٹی کی مےٹنگ گذشتہ جمعرات کو طلب کی گئی تھی لےکن اپوزےشن لےڈر اور مذکورہ کمےٹی کی ممبر محبوبہ مفتی نے ممکنہ امےدواروں کی لسٹ ےا پےنل فراہم نہ کئے جانے پر احتجاجاً مےٹنگ مےں شرکت سے انکار کر دےا ۔ تاہم ذرائع نے بتاےا کہ بعد ازاں ممکنہ امےدواروں کی لسٹ ےا پےنل محبوبہ مفتی کو فراہم کی گئی اور اب اگلے چند روز کے اندر سلےکشن کمےٹی کے اجلاس مےں چےف وےجی لےنس کمشنر اور 2کمشنروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی جس کے بعد رےاستی کابےنہ ان ناموں کو منظوری دےنے کے بعد رےاستی گورنر کے پاس روانہ کر دے گی ۔
|