Articles
- Wednesday, 28 December 2011
- Ahmad Javaid
صنعتی اور تجارتی انجمنوں نے”احتجاجی پروگرام کا دےا اشارہ
- Monday, 19 December 2011
- Ahmad Javaid
ریاستی نوجوانوں کی سمجھ میں اب یہ آیا ہے کہ کانگریس پارٹی ہی امن عمل کو مستحکم کرے گی ۔ پروفےسر سےف الدےن سوز
- Monday, 19 December 2011
- Ahmad Javaid
پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 2جنگجوو¿ں کو حراست مےں لےنے کا کےا دعویٰ۔
سرینگر/18دسمبر /کے این ایس / پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شیخ پورہ حاجی بل بارہمولہ سے حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوﺅں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی تحویل سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا ۔ اس دوران ککر ناگ اور ہندوارہ کے بعد پولیس و فورسز نے بجبہاڑہ میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے ۔ کے این ایس کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بارہمولہ پولیس اور 46آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شیخ پورہ حاجی بل بارہمولہ علاقے کا محاصرہ کیا جہاں انہوںنے جنگجوﺅں کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشترکہ تلاش کارروائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ فیاض احمد بٹ ولد عبدالاحد ساکنہ اہ گام ہندوارہ اور منظور احمد امنار ولد غلام رسول ساکنہ امبر پورہ تارزو سوپور کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس اور فوج نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ جنگجوﺅں کی تحویل سے 2پستول ، 2پستول میگزین ، 12راونڈ پستول اور 2ہینڈ گرینیڈ کو ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار جنگجوﺅں اور ان کی تحویل سے برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس دوران پولیس اور فوج نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کو مصدقہ اطلاع ملنے پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس ، آئی آر پی اور 40بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سمتھن جنگلات اننت ناگ کا محاصرہ کیا اور وہاں نقل وحرکت کررہے مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تلاش کارروائی کے دوران فورسز کو اُس وقت کامیابی ہاتھ آئی جب جنگلی علاقے میں جنگجوﺅں کی جانب سے قائم کی گئی ایک کمین گاہ کو انہوںنے تباہ کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کمین گاہ سے ایک وارلیس سیٹ ، ایک ایم آئی سی سیٹ ، 6بڑی انٹینا ، 11چھوٹی انٹینا ، 1انٹینا لیڈ ، ایک وارلیس سیٹ ،12بیٹری ، 1گرینیڈ ترور ، 2آر پی جی راکٹ ، 3آئی ای ڈی ،3ریڈیو ریموٹ کنٹرول ،8چھوٹی بیٹریاں ، 2تار کٹر ، 7آر سی ، 45دیٹی نیٹر ، 1سولر چارجر ، ایک اے کے بھٹ ، 2آر پی جی بوسٹر ، 1ایچ ای 36گرینیڈ ، ایک رائفل فلیش ایلمنیٹر، ایک رائفل گرینیڈر ترور ، ایک رائفل گرینیڈ ، 516گولیاں ، 2ایل ایم جی راونڈس ، 1ایچ ایم بینر ، 38کاغذی دستاویزات اور ایک ہیڈ فون برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
- Monday, 19 December 2011
- Ahmad Javaid
پنچایتوں کو بااختیار بنانے کیلئے آئندہ اسمبلی ترمےم کے حوالے سے مسئلہ اٹھانے کا اعلان ۔ ساگر
More Articles...
Page 1 of 2